عوام کو وفاقی سرکاری اداروں کے متعلق شکایات  ان کی دہلیز پر حل کرکے انصاف فرہم کیا جا سکتا ہے؛ سیکریٹری  اعجاز احمد خان 

16

میرپورخاص،25 مارچ  (اے پی پی): وفاقی محتسب اعلی سیکریٹریٹ  اسلام آباد کے سیکریٹری  اعجاز احمد خان  نے کہا ہے کہ عوام کو وفاقی سرکاری اداروں کے متعلق شکایات  ان کی دہلیز پر حل کرکے انصاف فرہم کیا جا سکتا ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں  نے  ڈپٹی کمشنر ہائوس پر منعقدہ  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو کیا۔ اس موقع پر  ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب ریجنل آفیس حیدر آباد سید ساغر حسین زیدی، ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سلیم شیخ،  عتیق الرحمان لاشاری، عزیز الدین مسعود بھی انکے  ہمراہ تھے ۔

 وفاقی سیکریٹری  نے  کہا کے  لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے اور ان کی آسانی کے لیئے وفاقی محتسب کی جانب سے میرپورخاص رینج کے لیئے  وفاقی محتسب سیکریٹ سب آفس تعلقہ شجاع آبادآفس کمپلیکس  میرپورخاص میں قائم کیا گیا ہے جس کا باقائدہ افتتاح رمضان المبارک ماہ کے دوران کیا جائے گا اس کے بعد دیگر ریجن میں بھی لوگوں کی سہولیات کے لیئے محتسب دفاتر کھولے جائیں گے  جب کہ میرپورخاص، تھرپارکر، عمرکوٹ ٹندو الہ یار ضلعوں اور  تعلقہ کپرو کے  وفاقی اداروں کی شکایات بھی میرپورخاص  آفس میں رجسٹر کی جائیں گی۔

سیکریٹری  اعجاز احمد خان  نے کہا کہ اس ادرے کا مقصد وفاقی اداروں کی جانب سے لوگوں سے ہونے والی نا انصافیوں سے  جلد اور بغیر کسی خرچ کے انصاف فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  اس ادارے کی اہمیت کے بارے میں بھی آگاہی سیمینار کرائے جائیں گے تاکہ لوگوں کو اس ادارے کے کام کی مکمل معلومات  ہو سکے اور لوگ اس ادارے سے منسلک ادروں سے انصاف حاصل کرنے کے لیئے اپنی درخواستیں یہاں جمع کرا سکیں۔

 اس کے بعد انہوں نے  تعلقہ شجاع آباد کمپلیکس میں کھلنے والے  وفاقی محتسب سیکریٹ سب آفس کا دورہ کیا اور موجود عملے کو ہدایات جاری کیں۔

سورس:وی  این ایس، میرپورخاص