اوکاڑہ ،27مارچ (اے پی پی): ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ضلع اوکاڑہ سے بھی پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن سخت گرمی کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی کال پر پریڈ گراونڈ اسلام آباد کے لئے بسوں، کاروں اور دیگر گاڑیوں میں سوار ہوکر ضلعی جنرل سیکریٹری چوہدری سلیم صادق اور دیگر رہنماؤں کی زیر قیادت جلسہ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان کی تصاویر والے بینرز تھام رکھے ہیں۔پی ٹی آئی کے کارکنان نے عمران خان اور پی ٹی آئی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کرتے ہوئے سفر کا آغاز کیا۔
سورس : وی این ایس، اوکاڑہ