رینالہ خورد: اوکاڑہ یونیورسٹی میں قدرتی اور ہربل اشیاء کی نمائش کا انعقاد کیا گیا،  مشینی دور میں ہربل اشیاء کے استعمال سےہی تندرست و توانا رہا جا سکتا ہے: ڈاکٹر فہیم ارشد

26

رینالہ خورد30مارچ(اےپی پی): اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ باٹنی کی جانب سے قدرتی اور ہربل اشیاء کی ایک نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء نے ضائع شدہ چیزوں سے بنائی گئی دستکاری کی چیزوں، کاسمیٹکس اور مختلف کھانوں کے اسٹالز لگائے۔ شعبہ باٹنی کی اسسٹنٹ پروفیسرز، ڈاکٹر ندا اور ڈاکٹر حرا بشیر، نے اس نمائش کے انتظامی امور کی سربراہی کی۔ نمائش کا افتتاح شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ڈاکٹر زاہد بلال نے کیااس موقع پر شعبہ باٹنی کے چئیرمین، ڈاکٹر فہیم ارشد، نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے قدرتی اشیاء کے فوائد بیان کیے اور بتایا کہ اس مشینی دور میں جہاں پوری کی پوری زندگی ٹیکنالوجی کی مرہون منت بن کہ رہ گئ ہے، ہربل کاسمیٹکس اور کھانوں کے استعمال سے ہی تندرست و توانا رہنا ممکن ہے اور اس سے عمر میں بھی اضافہ ہوتا ہےنمائش کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کے اشتراک سے موسم بہاراں شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا اہتماشعبہ باٹنی کی لیکچرار، سمن امین، سینئرہارٹی کلچر آفیسر، ڈاکٹر ندیم احمد اورہارٹی کلچر آفیسر، اسد رضا انجم، نے کیا۔ مہم کے دوران یونیورسٹی کے بوٹینیکل گارڈن میں کئی اقسام کے پھل دار اور سایہ دار پودے لگائے گئےشجر کاری مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شعبہ باٹنی کے اسسٹنٹ پروفیسر، ڈاکٹر محمد اقبال، نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کا خواب ہے اوکاڑہ یونیورسٹی کو سب سے گرین کیمپس بنایا جائے اور ہمارے شعبہ کے اساتذہ اور طلباء اس خواب کی تکمیل کےلیے کوشاں ہیں نمائش میں ساہیوال چیمبر آف کامرس کے ممبر، احسان سرور خان، اور چیمبر کے وومن ونگ کی صدرنخمانہ اکمل نے بھی شرکت کی۔