ملتان،30 مارچ ( اےپی پی): جشن بہاراں کے سلسلے میں قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے گئے۔ اس سلسلے میں سہ پہر کو ملتان سٹیڈیم میں پتلی تماشہ،ٹیبلو،مور ڈانس اور میجک شو سے شہری لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ٹھیٹر پرفارمنس اور قوالی نائٹ نے بھی جشن بہاراں کو چار چاند لگا دیے۔قلعہ کہنہ سٹیڈیم میں سجے فلاور شو، جھولوں اور فوڈ سٹالز پر عوام کا جم غفیر رہا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہضلعی انتظامیہ نے فیملیز کیلئے بھرپور سیکورٹی انتظامات کئے ہیں۔شہریوں کی کثیر تعداد میں آمد پر شکر گزار ہیں۔











