ملتان،31مارچ(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ورکرز جشن بہاراں اور رمضان بازاروں کو سجانے کے لئے گزشتہ روز سرگرم رہے۔قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم جانے والے راستوں کی مثالی صفائی کی گئی اور اسٹیڈیم کے اندر اور بیرونی سڑکوں پر واٹر سپرنکلنگ اور لائم لائننگ کی گئی۔ کمپنی کی جانب سے جشن بہاراں کے سلسلے میں لگائے گئے سٹال میں شہریوں نے بھر پور دلچسپی لی اور کمپنی ناکارہ ٹائروں سے بنی میزیں، سٹول،بالٹی، ٹب اور دیگر اشیاء کو آوٹ سورس کرنے اور کمپنی کی جانب سے وائپر،جھاڑو اور صفائی کے دیگر آلات کی فروخت کے لئےآوٹ لٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔سی ای او ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی محمد فاروق ڈوگر نے عوامی مطالبہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی ورکرز رمضان بازاروں کی صفائی کے لئے بھی متحرک رہے رمضان بازاروں میں قائم سٹالوں کی صفائی ستھرائی کردی گئی اور دھول،مٹی اور گردو غبار کے تدارک کے لئے پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔











