سکھر: نیب کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان کی آگاہی مہم کے تحت کراٹے چیمپئن شب کا انعقاد

10

سکھر،01اپریل(اے پی پی )نیب کے زیر اہتمام کرپشن فری پاکستان کی آگاہی مہم کے تحت بوائز فل باڈی کراٹے چیمپئن شپ کا انعقاد سوئیٹ ہوم میں ہوا۔جس کے مہمان خصوصی امتیاز احمد رک ،ڈپٹی ڈائریکٹر نیب تھے۔مہمانان گرامی میں شبیر احمد میمن اسٹنٹ ڈائریکٹر سوئیٹ ہوم،ڈاکٹر سعید اعوان ڈپٹی چیف وارڈن سول ڈیفنس،حاجی ریاض کھوکھر جنرل سیکریٹری پاکستان میڈیا کونسل سندھ و دیگر تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کا کہنا تھا کہ اسپرنگ بوائز اسپورٹس 2022 کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔جو صدقہ جاریہ ہے۔ بوائز میں خود اعتمادی پیدا کرنے کے لئے فل باڈی کراٹے لازمی جز ہے۔ کھیلوں میں فل باڈی کراٹے سے جسمانی اور ذہنی صحت بہترین ہوتی ہے۔اور نوجوانوں کی ذہنی صلاحتیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔جس سے ان کی تعلیمی قابلیت بہتریں ہوتی ہے۔آج کے بچے اور نوجوان موبائل فون میں گیمز اور دیگر شوشل ویب سائٹ کے استعمال سے ذہنی طور پر پیچھے ہوتے جا رہے ہیں۔جس سے ان کی تعلیم متاثر ہوتی ہے۔ایسے میں کراٹے کا کھیل ان کی ذہنی اور تعلیمی صلاحتیوں کو چار چاند لگا دیتا ہے۔کراٹے چیمپئن شپ میں بچوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔