جلال پورپیروالا، 06اپریل(اےپی پی): ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس جلال پور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،تقریب میں کٹا فربہ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ کیے گئے 129 کٹا پال حضرات کی حوصلہ افزائی کے لئے مجموعی طور پر 9 لاکھ 91 ہزار روپے سے زائد رقم کے چیک تقسیم کیے گئے۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جلال پور ڈاکٹر جمشید اختر نے کٹا پال حضرات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلال پور میں کٹوں کی رجسٹریشن کا دیا گیا ہدف پورا کیا گیا پھر محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں نے رجسٹرڈ کیے گئے کٹوں کو ٹیگ لگائے رجسٹرڈ کیے گئے کٹوں کو مفت ویٹرنری سروسز بھی مہیا کی گئیں ہر15 دن بعد رجسٹرڈ کٹوں کا وزن بھی کیا گیا تاکہ اسکیم کے مقاصد کو پورا پورا حاصل کیا جاسکے، اسکیم کے اختتام پر 129 کامیاب کٹا پال حضرات کو کٹا فربہ پروگرام کے تحت 4 ہزار روپے فی کٹا کے حساب سے انعام دیا گیا ہے، تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر جمشید اختر کا کہنا تھا کہ کٹا فربہ پروگرام کے ذریعے فارمرز کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ملک میں گوشت کی کمی کو بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔











