ایبٹ آباد ،08اپریل(اے پی پی): ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز نے ضلع ایبٹ آباد میں ہیوئی موٹر سائیکلوں پر مشتمل ابابیل فورس کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے۔ڈی آئی جی ہزارہ ریجن نے ضلع ایبٹ آباد میں ابابیل فورس کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔
ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفرید ی نے انکو ابابیل فورس کے فرائض اور دیگر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابابیل فورس ضلع ایبٹ آباد کے اہم ترین تھانوں میں کام کرے گی جن کا مقصدا سٹریٹ کرائمز کی روک تھام اور کسی بھی جرم کی صورت میں فرسٹ رسپانڈر کا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ڈ ی آئی جی ہزار ہ ریجن میرویس نیازنے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا نے ابابیل فورس کا قیام عمل میں لایا اور اس فورس کے خاطر خواہ نتائج اور فرائض کو دیکھتے ہوئے دیگر اضلاع میں بھی اس کی استداد کار کو بڑھایا گیا ہے ضلع ایبٹ آبا د کے پولیس فورس کے بہترین جوانوں پر مشتمل ابابیل فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کو خصوصی تربیت بھی دی گئی ہے تاکہ یہ اپنے فرائض کو بخوبی سر انجام دے سکیں ضلع ایبٹ آباد ہزارہ ریجن کا صدر مقام ہے اس لئے اہمیت کا حامل ضلع ہے اس لئے اس کے اہم تھانوں میں ابابیل فورس آج سے باقاعدہ اپنے فرائض سرانجام دے گی اور امید ہے کہ اس کے قیام سے اسٹریٹ کرائمز میں کمی واقع ہو گی اور عام عوام کے تحفظ اور جرائم سے پاک معاشرے کیلئے کارگر ثابت ہو گی۔
انہوں نے ابابیل فورس کے جوانوں سے بھی خطاب کیا اور انکو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اپنے فرائض میں کوتاہی ہزگز نہ کریں اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیں جہاں بھی آپ کی پٹرولنگ ہو وہاں پر لوگوں کی مدد کو اپنا فریضہ سمجھیں اور لوگوں کی ہرممکنہ مدد کریں اپنے ادارے اور ملک کا نام روشن کریں۔
سورس: وی این ایس،ایبٹ آباد











