پاکپتن؛رمضان میں ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون، 300 دوکانداروں کو 3لاکھ جرمانہ ، 4 کیخلاف ایف آئی آر درج

27

پاکپتن،10اپریل(اے پی پی):پرائس کنٹرول کمیٹی کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس پاکپتن میں  منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو ماہم آصف نے کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں تعینات 30 پرائس کنٹرول  مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہِ مقدس میں ناجائزہ منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگے داموں اشیاء خوردونوش  فروخت کرنے والے 300کے قریب دوکانداروں کو 3لاکھ سے زائد جرمانہ اور 4 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

سورس: وی این ایس، پاکپتن