نشتر ہسپتال میں امراض جگر و آنت کے نئے وارڈ کا آغاز

38

ملتان 12 اپریل (اے پی پی ):وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے وارڈ 10اے کا افتتاح کیا ڈاکٹر افتخار حسین خان اور ڈاکٹر محمد آصف گل بھی تقریب میں موجود تھے وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف نے کہا نشتر ہسپتال اس خطے کے مریضوں کو مثالی علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کررہا ہے اور کہا امراض جگر کے نئے وارڈ کے آغاز سے بہتر ٹریٹمنٹ ممکن ہوسکے گی اور کہا جدید مشینری اور آلات سے نشتر کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہےتقریب میں ڈاکٹرز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت  کی۔