سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت محکمانہ اُمور کا جائزہ اجلاس

55

لاہور، 13اپریل ( اے پی پی ): سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت محکمانہ اُمور کا جائزہ اجلاس بدھ کو یہاں  منعقد ہوا ، اجلاس میں جاری سکیموں کے مکمل ہونے پر راجہ جہانگیر انور نے اپنی ٹیم کوشاباش دی۔

سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب نے کلچر اکانومی کو فروغ دینے کے لئے نئے پروجیکٹ بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا  کہ  الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کو تزئین و آرائش بڑی اچیومنٹ ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری کلچر فرخت جبیں،ایڈیشنل سیکرٹر ی ایڈمن راؤ پرویز،ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی  ڈپٹی ، سیکرٹری پلاننگ فائزہ احسان،ڈائریکٹر جنرل پلاک صغری صدف،ڈائریکٹر مجلس ترقی ادب منصور آفاق،ڈائریکٹر پکار ابرار،ریاض احمد چوہدری و دیگر افسران نے شرکت کی اور اپنی اپنی قیمتی آراء دی۔

سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور نے الحمراء میں صفائی و ستھرائی کاجائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے راجہ جہانگیر انور بریف کیا۔