کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے دورہ

33

ملتان،18اپریل(اے پی پی):کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کیلئے دورہ،بستی ملوک، مخدوم رشید، شمس آباد رمضان بازار کا دورہ کیاڈاکٹر ارشاد احمد نے اشیاء خوردونوش کی کوالٹی کو بھی چیک کیا اور کہا شہریوں کو آٹے، چینی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

ڈاکٹر ارشاد احمد نے شہریوں سے رمضان بازاروں بارے بات چیت کی اور کہا کہ شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے اور انہوں نے کہا کہ فئیر پرائس شاپس پر 13 ائٹمز پر سبسڈی دی گئی ہے۔