ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے ملازمین میں راشن تقسیم

31

ملتان،19اپریل(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی جانب سے ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

ماہ صیام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کے ملازمین میں راشن تقسیم کیا گیا ہے اور راشن کا اہتمام ڈپٹی کمشنر ایپکا یونین کی جانب سے کیا گیا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان اور رضوان نذیر بھی موجود تھے اور پی ایس او کمشنر شاہد محمود اور پی ایس ڈپٹی کمشنر قیصر عباس بھی شریک ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ملازمین کی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کہاملازمین کو آسودگی دیکر ہی بہترین کارکردگی کی توقع کی جاسکتی ہے۔