ملتان میں ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے 10 گھنٹے لگاتار چھاپے

28

ملتان،19اپریل(اے پی پی):ملتان میں ملاوٹ مافیا کی شامت، ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کے 10 گھنٹے لگاتار چھاپے، پانچ فیکٹریوں کی چیکنگ، 13 ہزار لیٹر جوس، 4 ہزار کلو پاپڑ تلف، پروڈکشن بند، بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں۔راولپنڈی میں تین روزہ چھاپوں کے بعد خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی جی فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کا پیچھا کرتے ملتان پہنچے اور انڈسڑیل اسٹیٹ میں تین جوس فیکٹریاں، بہاولپور بائی پاس پر دو پاپڑ فیکٹریوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور 11000 ہزار لیٹر ناقص جوس، 1500 کلو پلپ، 4 ہزار کلو سے زائد پاپڑ، بھاری مقدار میں خام مال تلف کر دیا گیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں پاپولر جوس اور منٹا جوس کی چیکنگ کی گئی اور منٹا جوس کا تیار مال ناقص کوالٹی کی بنیاد پر تلف کیا گیا ہے اور کہا کہ پاپولر جوس فیکٹری میں زائد المعیاد پلپ کی بھاری مقدار موقع پر تلف کی گئی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون نے کہا کہ انصاری چوک میں معروف پاپڑ فیکٹری کو غیر معیاری محلول کے استعمال پرکارروائی کی گئی اور کہا بوریکس کیمیکل اور کھلے اجزاء کی ملاوٹ کرکے مال تیار کیا گیا تھا اور انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنیوالوں کو کسی صورت کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی تیاری سے فروخت تک پی ایف اے قوانین پر عملدرآمد لازم ہے اور کہا ملاوٹ مافیا کو خبر ہو کہ ان کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔