ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے نشتر ٹو کا پراجیکٹ دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے

35

ملتان 19اپریل (اے پی پی ):ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے نشتر ٹو کا پراجیکٹ  دسمبر تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور  کہا ہے کہ منصوبے کی تکمیل میں کسی صورت تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ نشتر ٹو پورے خطے کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرے گا۔حکومت پنجاب 500 بستروں پر مشتمل نشتر ٹو کی تعمیر پر 9ارب 32 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرہی ہے۔یہ بات انہوں نے  نشتر ٹو ہسپتال کے منصوبے پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کے موقع پر کہی۔ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر جنوبی پنجاب امجد شعیب خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے کہا کہ نشتر ٹو منصوبے کے دوسرے فیز میں مزید 500 بیڈ کا اضافہ کیا جائے گا اور میڈیکل یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ  منصوبے میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جائیں۔