شہر اولیاء کے درخشاں ستاروں کی خدمات کا انوکھے انداز میں اعتراف،ادبی شخصیات کے گھروں کے باہر اعزازی تعارفی پلیٹس کی تنصیب کا آغاز

47

ملتان،20اپریل(اے پی پی):شہر اولیاء کے درخشاں ستاروں کی خدمات کا انوکھے انداز میں اعتراف،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ادبی شخصیات کے گھروں کے باہر اعزازی تعارفی پلیٹس کی تنصیب کا آغاز  کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی معروف دانشور اسد اریب کے گھر آمد ڈپٹی کمشنر نے ضلعی حکام اور ادبی شخصیات کے ہمراہ اعزازی پلیٹ کی رونمائی کی ڈپٹی کمشنر کی جانب سے اسد اریب کے اعزاز میں پر تکلف ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور کہا اسد اریب کی خدمات نے اس خطے کے ہزاروں علم کے پیاسوں کی آبیاری کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے مختلف شعبوں کی سرکردہ شخصیات کی خدمات کو سراہنے کا سلسلہ شروع کیا ہے،پہلے مرحلے میں معروف ادیب ڈاکٹر اسلم انصاری کے گھر پر اعزازی تختی لگائی گئی اور  کہا مرحلہ وار تمام سرکردہ شخصیات کے گھروں پر اعزازی تختی کی رونمائی کرینگے،اعزازی تختی کا مقصد ان شخصیات کی خدمات کو ادنیٰ خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اسد اریب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اقدام نے نئی خوشگوار روایت کو جنم دیا ہے اور کہا  ادب و فنون لطیفہ میں نام کمانے والوں کی حوصلہ افزائی پر شکرگزار ہیں۔