وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس

25

کوئٹہ، 21 اپریل(اے پی پی): وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکی زیر صدارت ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کا افتتاحی اجلاس  جمعرات کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس کو اے سی ایس داخلہ ہاشم غلزئی نے ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کے قیام کے امراض و مقاصد پر بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کمیٹیوں کے قیام کا مقصد عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی ہے،اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن نہ ہونے سے عوام مسائل کے حل میں رکاوٹ رہتی تھی۔کمیٹیوں کے قیام سے اختیارات کی نچلی سطح کے تصور کو عملی جامع پہنانے میں پیش رفت ہو گی۔

وزیراعلی نے کہا کہ شفافیت اور قانون کی عملداری سے انصاف پر مبنی خوشحال معاشرے تشکیل پاتے ہیں۔افسران عوام کے خادم انکی دہلیز پر مسائل حل کریں۔انہوں نے کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسر اپنے اختیارات صحیح استعمال کر کے عوام کو ریلیف دیں کہ انہیں کوئٹہ نہ آنا پڑے۔ ڈویژنل جائزہ کمیٹیوں کا قیام عوامی مسائل کے حل کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

 اجلاس سےکمانڈر 12 کور لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی عمل اور امن کے قیام میں عوام کی شراکت داری کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ  ڈویژنل ریویو کمیٹیوں کو حکومت اور اداروں کی مکمل سرپرستی حاصل رہے گی۔کمیٹیوں کے اجلاسوں کا تسلسل سے انعقاد اہمیت کا حامل ہو گا۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے اجلاس کو بریفنگ دتیے ہوئے کہا کہ صوبے میں گڈ گورننس اور سرکاری امور کی انجام دہی کی بہتری کیلئے محکمہ داخلہ کے زیر انتظام صوبے، ڈویژن اور ضلع کی سطح پر جائزہ کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیاہے۔اس اقدام کا مقصد تعلیم، صحت، معیشت، توانائی، معدنیات، تجارت اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرکو اعتماد میں لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک ہولڈر دفاتر کا احتساب، انتظامیہ، سول سوسائیٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین بہتر کوآرڈینیشن بھی اس کے دائرہ کار میں آئیں گے۔ جائزہ کمیٹیوں کے ذریعے اچھی سروس ڈیلیوری، شراکت داری کی بنیاد پر ترقیاتی اقدامات اور صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

تین سطحوں پر مشتمل کمیٹیوں کو صوبائی سطح پر وزیراعلیٰ، ڈویژنل سطح پر کمشنر اور ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر چیئر کریں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں بلوچستان ایکشن پلان، محاصل میں اضافہ، بہتر خدمات کی فراہمی، گڈ گورننس، تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی شامل ہے۔ٹی او آرز میں سرمایہ کاری، امن وامان، باڈرمینجمنٹ مکینزم، لاپتہ افراد کا مسئلہ بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر چیکنگ مکینزم، نوجوانوں کیلئے روزگار، طویل مدتی اور وسط مدتی سوشیو اکنامک انشئیٹیو جیسے ضروری عوامل بھی ٹی او آر کا حصہ ہیں۔ مذکورہ کمیٹیاں تسلسل کے ساتھ اپنے اجلاس منعقد کریں گی اور جائزہ رپورٹ پیش کریں گی۔

اجلاس میں مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو، چیف سیکریٹری آئی جی پولیس آئی جی ایف سی نارتھ اے سی ایس داخلہ سیکریٹری خزانہ و دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئےجبکہ آئی جی ایف سی ساؤتھ جنرل آفیسرز اور کمشنروں نے بزریعہ زوم لنک اجلاس میں شرکت کی۔