ملتان؛ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کا نشتر ٹو کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ، کام کا جائزہ لیا

46

ملتان، 22 اپریل(اے پی پی):جنوبی پنجاب میں صحت کا میگا پراجیکٹ نشتر ٹو تیزی سے تکیمل کی جانب گامزن ہے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے نشتر ٹو کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ کیا ،  تعمیراتی ادارے آئی ڈیپ نے منصوبے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ نشتر ٹو کا ایمرجنسی بلاک سٹرکچر دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا ، نشتر ٹو کی تکیمل سے ہزاروں شہریوں کو انکی دہلیز پر صحت کی سہولیات میسر ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ  ہسپتال کی تعمیر میں ملتانی ثقافت کو مدنظر رکھا گیا ہے اور  جدید مشینری اور ٹکینکیل آلات کی خریداری مکمل ہوچکی ہے۔

سورس: وی این ایس، ملتان