اوکاڑہ؛ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس

27

اوکاڑہ،22اپریل (اے پی پی): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات ،ہاٹس سپاٹس کی نگرانی سمیت اداروں کے پاس موجود مشینر ی کے چالو ہونے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بریفنگ دی ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال نے کہا ہے کہ بیماریوں کی روک تھام خصوصاََ انسدادڈینگی کی پہلی اکائی صفائی ستھرائی اور ماحول کو صاف رکھنا ہے ، ہمیں اپنے گھروں دفاتر ،گلی محلوں کو خشک اور صاف رکھنا ہے جس کے لئے سرکاری ادارے تو اقدامات کرر ہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  عوام کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے آنے والے دنوں میں جب بارش ہوگی تو اس سے پہلے ہی ہمیں صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھیک رکھنا ہے جس سے انسداد ڈینگی ممکن ہوسکے۔

اجلاس میں تمام ضلعی محکموں کے سر براہان نے شرکت کی ۔

سورس : وی این ایس ، اوکاڑہ