پاکپتن: درگاہ بابا فرید پر تین سو کے قریب زائرین اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

42

پاکپتن، 22اپریل(اے پی پی):دنیا بھر میں کروڑوں فرزندان اسلام اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئیے اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔پاکپتن میں اعتکاف کا سب سے بڑا اجتماع برصغیر پاک و ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرات بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کی درگاہ پر ہو رہا ہے۔

درگاہ بابا فرید پر تین سو کے قریب زائرین اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔اعتکاف پر بیٹھنے والے زائرین کے لئیے محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات کئیے گئیے ہیں۔مینجر اوقاف نعمان سیفی کے مطابق زائرین اور معتکف حضرات کیلئے محکمہ اوقاف کی جانب سے سحر اور افطار کے انتظام کے ساتھ ساتھ بہترین طبی سہولیات بھی  فراہم کی جارہی  ہیں۔پولیس کی جانب سے بھی  سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئیے گئے ہیں۔