اٹک؛ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس،مہم کے حوالے سے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

34

اٹک،23اپریل (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک مہرین بلوچ کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کا اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔شرکاء کو انسداد ڈینگی مہم کے متعلق ہفتہ وار بر یفنگ دی گئی اور بتا یا گیا کہ ضلع کے مجموعی حالات بہتر ہیں۔

اس موقع پر ڈینگی مہم سے متعلق تمام محکموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ تمام متعلقہ محکمے اس اہم مہم میں اپنا بھر پور کر دار ادا کر رہے ہیں۔محکمہ صحت کی ٹیمیں ان ڈور اور آؤٹ ڈور معائنے کر رہی ہیں اور جہاں بھی لاروا کی موجودگی ہے اسے تلف کر نے کے لیے اقدا مات کیے جارہے ہیں۔ان تمام سر گر میوں میں متعلقہ محکمے اور تحصیل انتظامیہ اپنا بھر پور کر دار ادا رہی ہے۔

اے ڈی سی جی اٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی سے انتہائی محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔عوام محکمہ صحت کی طر ف سے جاری کر دہ ہدایات پر سختی سے عمل در آمد کر یں اور اپنی جانوں کو محفو ظ بنائیں۔ڈینگی بخار کی علامات کی صور ت میں فوری طور پر متعلقہ ہسپتال رابطہ کر یں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ما حول کو صاف اور خشک رکھیں۔

اجلاس میں تعلیم،صحت،میو نسپل کمیٹیز اور دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

سورس : وی این ایس، اٹک