وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو کی ملاقات کی،  انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا

21

کوئٹہ،23اپریل(اے پی پی):وزیرِ اعظم شہباز شریف سے وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بازنجو نے ہفتہ کو یہاں ملاقات کی، ملاقات میں وزیرِ اعلی نے وزیرِ اعظم کو صوبے میں انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

 وزیرِ اعلی نے وزیر اعظم کو بلوچستان میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے رمضان المبارک میں اشیاء ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں میں فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد