گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث بجلی کی پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، رہنما مسلم لیگ ن سینیٹر مصدق ملک کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

30

اسلام آباد۔25اپریل  (اے پی پی):مسلم لیگ( ن )کے سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ   پچھلی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل چکی ہے ، وزیراعظم نے گیس اور بجلی کے بحران کا نوٹس لیا ہے ، ایل این جی کے تین کارگو مئی اور ایک کارگو جون کیلئے خریدیں گے۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ابھی تک آپ نے بیرونی سازش کی بات سنی ہو گی ،آج میں اندرونی سازش کی بات کروں گا،2013 میں ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی تھی،(ن) لیگ کی حکومت نے بجلی کا بحران  ختم کیا ، اب ملک میں  ایندھن کی کمی کی وجہ سے ساڑھے چار ہزار میگاواٹ بجلی غائب ہے،مینٹی ننس نہ ہونے کی وجہ سے 4200 میگاواٹ بجلی پیدا نہیں ہو رہی ،2 ہزار میگاواٹ کے کارخانے شیڈولڈ بندش پر ہیں۔