وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، اجلاس  میں کراچی واقعہ کی شدید مذمت کی گئی

15

اسلام آباد۔27اپریل  (اے پی پی): وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس  میں کراچی واقعہ کی شدید مذمت کی گئی۔ کابینہ نے سیکورٹی کی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چین کے شہریوں کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا، چینی شہریوں کی فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

  اجلاس میں  وزیراعظم نے نیکٹا کا اجلاس فوری طور پر بلانے اور نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی کابینہ میں سول سرونٹ ڈائریکٹری (سروس سے ریٹائرمنٹ) سروس رول 22 کا جائزہ لیا گیا، اس سروس رولز کو بنانے کا مقصد صرف اور صرف افسران پر دبائو ڈالنا تھا، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام سروس رولز جو سابق دور میں کسی خاص مقصد کے لئے بنائے جا رہے تھے ان کا جائزہ لیا جائے، کوئی  بھی ایسا قانون نہ بنے جو افسران کو نشانہ بنانے کے لئے استعمال کیا جائے۔