اوکاڑہ ،02مئی(اےپی پی):آئی جی موٹرویز انعام غنی کی ہدایت پر جاری خصوصی مہم کے تحت ہائی وے این فائیو سینٹرل زون پراوور لوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والی 3000 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جس میں اوور چارجنگ کرنے پر400 جبکہ اور لوڈنگ کرنے پر 1500گاڑیوں کو جرمانے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ1لاکھ سےزائد کرایہ واپس دلوایا گیاجبکہ 3000 گاڑیوں کو بریفنگ دی گئی۔
ڈی آئی جی محمد سلیم نے کہا کہ خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے، مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کیے جارہے ہیں تاکہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنایا کریں۔