ٹوبہ ٹیک سنگھ،06مئی(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ نجیب الرحمان بگوی کی خصوصی ہدایت پرسرکل گوجرہ میں ڈی ایس پی گوجرہ احمد یار کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر خاص طور پر غیر قانونی اسلحہ اور منشیات و شراب فروشو ں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ علاقہ تھانہ صدر گوجرہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ حاکم علی ایس آئی معہ خضر حیات اے ایس آئی وملازمان پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے3ملزمان کو گرفتار کیا۔
پہلی کارروائی میں پولیس ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم بابر حسین کو چک نمبر 363ج ب سے قابو کیا جس کے قبضہ سے 1رائفل 223بور، 1پسٹل30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس ٹیم نے غیر قانونی اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزم شاہد اقبال عرف یٰسین کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1رائفل 223بور، 1پسٹل30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔تیسری کاروائی میں پولیس ٹیم نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم زاہد اقبال کو قابو کیا جس کے قبضہ سے 1پسٹل 30بور معہ گولیا ں برآمد ہوئی۔
علاقہ تھانہ سٹی گوجرہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی گوجرہ و ملازمان پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے چک نمبر 366ج ب میں 2بدنا م زمانہ شراب فروشوں کو گرفتار کیا جن میں وحید مسیح ولد شاہو مسیح کے قبضہ سے 30لیٹر شراب اور 25عدد پونڈا شراب برآمد ہوئی۔عظیم مسیح ولد رانجھا مسیح کے قبضہ سے 30لیٹر شراب اور 30عدد پونڈ ا شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔
سورس: وی این ایس، ٹوبہ ٹیک سنگھ