لودھراں،08 مئی(اے پی پی): وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو کا لودھراں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا، تحصیل کہروڑ پکا، تحصیل لودھراں اور تحصیل دنیا پور سے استقبال کیلئے آنے والے قافلوں میں ہزاروں گاڑیاں شامل تھیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ پر گلاب کے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
استقبال کرنے والے راہنمائوں میں ایم این اے، ایم پی اے ، چیئرمین ضلع کونسل ، تحصیل کونسل، یونین کونسز اور مسلم لیگ ن کے عہدیداران کے علاوہ کارکنان کی ہزاروں کی تعداد شامل تھی۔
سورس: وی این ایس، لودھراں