پاکپتن؛ رانا احمد علی آرائی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی تقریب،شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

20

پاکپتن،08مئی(اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی آرائی کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی پاکپتن کے  مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔اراکین اسمبلی سمیت لیگی ورکروں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاکپتن کے معروف صنعتکار ،مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماء اور ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید علی کے والد رانا احمد علی آرائیں کو گزشتہ روز ان کے گن مین نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ان کے ایصال ثواب کے لئیے مقامی مارکی میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و مشائخ اور نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کئیے۔

ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لیگی ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ یقیناً رانا احمد علی آرائیں کا خلاء پورا نہیں ہو سکتا لیکن میں اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی پوری کوشش کروں گا اور عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا احمد علی آرائیں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

سورس: وی این ایس، پاکپتن