اسلام، 9 مئی (اے پی پی ): ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم چیمبر آمد ، ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم شہبازشریف کو اپنے حلقے اور جنوبی اضلاع کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ڈپٹی سپیکر کو بنوں اور جنوبی اضلاع کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بنوں اور جنوبی اضلاع کی پسماندگی کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع میں گیس، بجلی اور دیگر مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کروں گا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہاکہ جنوبی اضلاع کو پی ٹی آئی نے گزشتہ ساڑھے آٹھ سالوں سے محروم رکھا ہے۔