ملتان؛ ایم ڈی اے  کی تجاوزات کیخلاف کارروائی، شہریوں کا انتظامیہ کو خراج تحسین

7

ملتان، 10 مئی (اے پی پی ): ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی  انفورسمنٹ ٹیم نے رات گئے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  چونگی نمبر 6، چونگی نمبر 9، شالیمار  کالونی اور سیداں والا بائی پاس پر تجاوزات کنندگان کا سامان قبضے میں لے لیا ہے۔

 ایم ڈی اے  انتظامیہ کےمطابق ٹریفک پولیس کے ہمراہ غلط پارکنگ کرنے اور ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ بننے والی گاڑیوں کا موقع پر چالان کیا گیا ہے، آپریشن سے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی  جبکہ ٹریفک پولیس اور انفورسمنٹ کا تمام عملہ ہمراہ تھا۔

 شہریوں نے ایم ڈی اے انتظامیہ کو تجاوزات خلاف کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔