ملتان؛ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ

3

ملتان 10،  مئی (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی صدارت میں کھاد ڈیلرز کا اجلاس  منگل کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں   ضلعی انتظامیہ نے کھاد کی بلاتعطل فراہمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا، کھاد ڈیلرز اور کمپنیوں کی ڈیمانڈ و سپلائی چین کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ کسانوں کو مطلوبہ کھاد کی سپلائی ہر صورت یقینی بنائیں گے ، کھاد کی سملگنگ روکنے کیلئے ناکہ بندی کا آغاز کردیا ہے  جبکہ محکمہ زراعت کو ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل رضوان نذیر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود بھی موجود تھے۔