اسلام آباد، 10 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزراء کے ہمراہ کابینہ اجلاس پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ کابینہ نے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے ایک سے زائد پاسپورٹ منسوخ کرنے کی منظوری بھی دی ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ رمضان پیکچ میں آٹا، چینی و دیگر اشیاء پر دی گئی رعایتی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے جبکہ برآمد پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئین شکنی اور غنڈہ گردی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔











