پشاور:جعلی مصنوعات تیار کرنے پرگودام سیل، مالک گرفتار

5

پشاور، 11مئی (اے پی پی): پشاورکی ضلعی انتظامیہ نے جعلی مصنوعات تیار کرنے والے گروہ کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوِئے مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں جعلی شیمپو پیک کرنے پر گودام مالک گرفتار کرلیا ہے۔ کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) انور اکبر کی زیرنگرانی یکہ توت میں کی گئی جس  دوران گودام پر چھاپہ مارکرموقع سے پیکنگ میٹریل، خالی بوتلیں، جعلی شیمپو کے ڈرم، سٹیکرز اور پیکنگ مشینری برآمد کی گئیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ پشاورکے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی ہے جسکے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائےگی۔