پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ اضافے کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے ؛ سابق صدر آصف علی زرداری  

11

کراچی ، 11 مئی (اے پی پی):سابق صدر آصف علی زرداری  نے  بدھ کو یہاں  پریس کانفرنس سے خطاب  میں کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ہوتے ہی عام انتخابات کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتیں نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ اضافے کا اثر ہر چیز پر پڑتا ہے، تاجران سے معاشی استحکام کیلئے تجاویز درکار ہیں۔

آصف علی زرداری   نے کہا کہ عمران خان نے بیرون ملک پاکستانیوں کو گمراہ کیا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ  نیب کو بیوروکریسی سے پاک رکھنے کی تجویز دی ہے۔