شکر ہے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں سے جان چھوٹی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا صوابی میں جلسہ سے خطاب

6

صوابی،11 اپریل ( اےپی پی): مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  نے صوابی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شکر ہے عوام کو مشکلات میں ڈالنے والوں سے جان چھوٹی ۔ انہوں نے کہا  کہ گزشتہ دور میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنا۔عمران خان کی بری کارکردگی سے ملک ونٹیلیٹر پر ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان قومی اداروں کے خلاف مہم چلا رہا ہے۔