ڈی سی اوکاڑہ کا قومی شاہراہ کا دورہ، شرقی اور غربی بائی پاس پر پارکس کی ریگولر دیکھ بھال کے احکامات دئیے

9

رینالہ خورد،12مئی(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا اوکاڑہ بائی پاس کا دورہ ، بائی پاس لاہور سائیڈ اور بائی پاس ساہیوال سائیڈ پر موجود پارکوں اور گرین بیلٹس کی دیکھ بھال اور انہیں تواتر سے پانی لگانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ موسم کی شدت کے پیش نظر پارکوں میں لگائے گئے پودوں اور گھاس کو دھوپ کی شدت سے بچانے کے لئے انہیں پانی دیا جائے اور پودوں کی دیکھ بھال کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سا ل میں لگائے گئے پودے دیکھ بھال کے متقاضی ہیں ان پودوں کو موسم کی شدت سے بچانے کے لئے متعلقہ انچارج صاحبان اقدامات کریں۔