مظفرگڑھ، 12 مئی(اےپی پی):سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا مہم کے خلاف اور فوج کے حق میں مظفرگڑھ میں متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کی جانب سے سیمینار منعقد کیا گیا اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ بھی کیا گیا،سیمینار اور مظاہرے میں مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں اور علمائے کرام نے شرکت کی،سیمینار میں قرارداد منظور کی گئی کہ کل جمعتہ المبارک کے اجتماعات کے خطبات میں فوج کیخلاف جاری پراپیگنڈہ مہم کی مذمت کی جائیگی۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ سیاسی جماعتیں اپنے سیاسی فائدے کی خاطر ملکی سلامتی کی ضامن افواج کیخلاف پراپیگنڈا مہم سے گریز کریں۔
سیمینار کے بعد پریس کلب کے سامنے متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کی جانب سے مظاہرہ بھی کیا گیا،مظاہرے میں پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی۔











