ملتان ؛ ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے انتظامیہ،پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا

12

ملتان، 16 مئی (اے پی پی ): ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے ڈویژن بھر میں پیشگی اقدامات کا آغاز، ڈویژنل انتظامیہ،پاک فوج اور ریسکیو اداروں نے مشترکہ ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کی صدارت میں انتظامیہ و ریسکیو اداروں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب اور مون سون کے حوالےسے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ سیلاب کا فی الحال کوئی خطرہ نہیں، انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو حفاظتی بندوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں سروے ٹیمیں تشکیل دیکر دریائی علاقوں کی انسپکشن کی جائے ۔انہوں  نے  مون سون میں واسا سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے  کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہا کہ واسا کے تمام ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج سسٹم کی مکمل انسپکشن کی جائے۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد، متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو حکام کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔