سیاحت و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دھرمارا جیکا اسٹوپا میں بدھ مت کے تہوار ویساک کا انعقاد

22

اسلام آباد، 18 مئی  ( اےپی پی): سیاحت، ملکی معیشت میں انتہائی اہمیت کا حامل شعبہ، ماہرین کی آراء،سیاحت و بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے دھرمارا جیکا اسٹوپا میں بدھ مت کے تہوار ویساک کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب اور گندھارا ریسورس سینٹر کے اشتراک سے کیا گیا

بدھ مت کا یہ مذہبی تہوار بدھا کے یوم  پیدائش کی مناسبت سے منایا جاتا ہے

جہاں ثقافتی ورثے اور مذہبی اہمیت کے مقامات کا تحفظ اور فروغ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔وہیں ٹیکسلا کو بدھ مت کی سیاحت کا مرکز بنایا جاسکتا ہے۔  ایسی تقریبات مذہبی سیاحت کے فروغ اور ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے  میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ گندھارا تہذیب کے باعث پاکستان اہم سیاحتی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔جس کی حفاظت اور وہاں سہولیات کی فراہمی سے سیاحوں کو عمدہ انداز سے متوجہ کیا جاسکتا ہے۔