پاکپتن، 22 مئی (اے پی پی): برصغیر پاک و ہند کی نمائندہ ادبی تنظیم ادب قبیلہ پاکپتن کے زیر اہتمام “کلیات اکرام تائب” کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔
ملک کے نامور شاعر،ادیب اور مزاح نگار پروفیسر اکرام تائب کی آٹھ کتابوں مہمانِ اسریٰ،حرف عقیدت،صدائے دل،گل پاشیاں ،گل شگفتہ،نغمہء دل اور وین پر مشتمل کتاب کلیات اکرام تائب کی تقریب رونمائی گورنمنٹ فریدیہ کالج پاکپتن میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت معروف شاعر محمود محسن نے کی۔
تقریب رونمائی میں مقررین نے پروفیسر اکرام تائب کے کلیات کو تشنگان ذوق کے لئیے ادبی خزینہ قرار دیا۔محفل مشاعرہ میں شعراء کرام نے اپنا کلام پڑھ کر سامعین سے خوب داد وصول کی۔مشاعرہ میں ملک کے نامور شعراء اکرام تائب،محمود محسن،رفیق قیصر،شریف ساجد،فاروق اظہر،رحمت علی شاد،موج دین فریدی،یونس فریدی،نوید عاجز اور اطہر حضوری سمیت دیگر شعراء کرام نے اپنا کلام پیش کیا۔
سامعین نے شعراء کے کلام کو سن کر انہیں دل کھول کر داد دی۔مشاعروں اور ادبی محافل کے انعقاد سے نوجوان نسل کو ادب شناس اور ادب دوست بنایا جا سکتا ہے۔
سورس:وی این ایس، پاکپتن











