چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی مختصر دورہ پر پشین پہنچ گئے

65

 

پشین،25 مئی (اے پی پی ):  چیف سیکرٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی مختصر دورہ پر پشین پہنچ گئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر پشین ظفر علی محمد شہی اور دیگر نے مقامی ریسٹ ہاؤس میں انکا استقبال کیا۔ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہے اور ہمیں اپنے مستقبل کو ہر حال میں بچانا ہوگا۔