رینالہ خورد، 26 مئی ( اےپی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمرسعید ملک نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں چاروں تحصیلوں کے ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز سے تعارفی میٹنگ کرتے ہوئے پالیسی گائیڈ لائن دی۔
ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے وژن کے مطابق سروس ڈیلیوری اور میرٹ کی پالیسی پر رہتے ہوئے ورکنگ کی جائے گی۔
کرائم اور کرپشن کے خلاف زیر و ٹالرنس کی پالیسی کو اپنایا جائے گا، کرائم کنٹرو ل کرنے والے افسران ہی عہدہ پر رہیں گے، جز اء او ر سزاء دونوں چیزیں ساتھ ساتھ چلیں گی











