پاکپتن؛بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و سماجی اثرات کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

13

پاکپتن،28مئی(اے پی پی): محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سنٹر میں بڑھتی ہوئی آبادی کے معاشی و سماجی اثرات کے موضوع پر ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں کالم نگاروں،صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث معاشی مسائل میں بھی بے حد اضافہ ہو رہا ہے،ہمیں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کے لئیے عوام الناس میں آگاہی پیدا کرنا ہوگی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں شروع سے ہی نوجوان نسل کی رہنمائی کرنا ہوگی۔میڈیا نمائندگان سے درخواست کی گئی کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لئیے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔