لاہور،31 مئی (اے پی پی): صوبائی وزیر عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں پولیس افسران کو دھمکایا گیا،حکومت پولیس فورس کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اپنی فورس کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قانونی معاونت فراہم کریں گے، حکومت اور موجودہ کابینہ اپنی سپاہ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔