کوئٹہ،3جون (اے پی پی):وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچ گئے، دورہ گوادر کے موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیراعظم گوادر پورٹ اور گوادر کا فضائی دورہ کرینگے اور گوادر میں ایکسپریس وے کا بھی افتتاح کرینگے۔
وزیراعظم پاکستان گوادر میں عمائدین شہر اور ماہی گیروں سے بھی خطاب کرینگے اور ماہیگیروں کے لیے پیکیج کا بھی اعلان کرینگے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدس بزنجو نے ایئر پورٹ پر وزیراعظم پاکستان کا استقبال کیا، گوادر ائیرپورٹ پروفاقی اور صوبائی وزرا چیف سیکرٹری بلوچستان آئی جی بلوچستان اور دیگر احکام بھی موجود تھے۔