ٹوبہ ٹیک سنگھ،04 جون(اے پی پی): بھاگٹ بنگلہ کے قریب جنگل کے کمپاٹمنٹ نمبر 2 میں آگ لگ گئی جس سے قیمتی درخت جل کر راکھ ہو گئے ہیں، ریسکیو 1122 نے 2 گھنٹے کی جدوجہد کر کے آگ پر قابو پالیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ذوہا شاکر نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔











