ملتان، 04 جون (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کی صدارت میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ آٹا،دال سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ برداشت نہیں ، پٹرولیم قمیتوں کی آڑ میں ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ سپلائی چین کی چیکنگ کرکے جائز منافع پر مبنی ریٹ جاری کرینگے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں مقامات پر آویزاں کی جائیں، سستے آٹے کی فراہمی کیلئے 8 سو سے زائد پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے پرائس کنٹرول سکواڈ تشکیل دیا جارہا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،اسسٹنٹ کمشنر صدر اور شیخ طارق رشید شریک ہوئے











