ملتان، 05 جون (اے پی پی):پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے سلسلے میں کمشنر انجینئر عامر خٹک نے سٹیڈیم کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ، روٹس کی انسپکشن کی۔
کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہراولیاء کی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے، مہمانوں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ سیریز کے تحت 3 میچز 8,10,12 جون کو کھیلے جائیں گے۔
کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ ملتان کو کرکٹ سیریز کی میزبانی پر فخر ہے، پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ میچوں کے انعقادسے خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہترین انتظامات سے شائقین کرکٹ گراونڈ میں کھیل سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہونگے۔