مری،06جون(اے پی پی): عالمی یوم ماحولیات پر ملک بھر کی طرح مری شہر میں بھی آلودگی کے خلاف ایک آگاہی معلوماتی خصوصی واک مال روڈ پر مری کی معروف سماجی تنظیم مری انوائرمینٹل سوسائٹی کی جانب سے کی گئی۔ واک جی پی اوچوک سے چنارچوک تک صدرامجدعباسی کی قیادت میں منعقد کی گئی۔جس میں طلباء،ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں،تاجروں اوراہلیان علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
صدر امجد عباسی اور جنرل سیکرٹری راجہ عثمان علی نے موسمی تبدیلیوں کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جنگلات کو بچانے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آئے روز جنگلات میں آگ لگنے کے سلسلہ کو ختم ہونا چاہیے تاکہ قدرتی ماحول بچایاجاسکے۔











