پاکپتن،09 جون (اے پی پی ): ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان کی سر براہی میں ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، کرائم میٹنگ میں ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں سنگین مقدمات کی یکسوئی، زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی،مجرمان اشتہاری اور عدالتی مفروران کی گرفتاری کی اپ ڈیٹ پراگریس اور تفتیش کے مراحل کی رپورٹ طلب کی گئی۔
ڈی پی او پاکپتن کا کہنا تھا کہ تمام مقدمات کو ٹائم فریم کے اندر یکسو کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ڈکیتی ، چوری ، کیش سنیچنگ اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے مؤثر گشت کی جائے اور جہاں ضروری ہو وہاں ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیے جائیں۔
ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پاکپتن پولیس ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔











